خبرنامہ

سورج سال میں دوسری بار خانہ کعبہ کے اوپر سایہ فگن

مکہ ۔ 22 اکتوبر (ملت + اے پی پی) سورج کے گرد زمین کی گردش کے دوران کبھی کبھار سورج عین خانہ کعبہ کے برابر اوپر آ جاتا ہے۔ اگرچہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے۔ رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب آفتاب دوسری بار خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ فگن ہوا ہے۔سعودی اخبار ’وصف‘ کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نماز جمعہ کی اذان کے آیا۔ یہ ایک دلفریب فلکیاتی منظر تھا جب زمین پراللہ کا گھر اور سورج ایک ہی قطار میں اوپر نیچے دکھائی دئے۔سورج سال میں دو بار خانہ کعبہ کے برابر آتا ہے۔ ایک بار موسم گرما اور دوسری بار موسم سرما میں برج جدی اور برج سرطان کے دوران آفتا کی کرنیں عین خانہ کعبہ کے اوپر سے چمکتی ہیں۔چونکہ خانہ کعبہ خط استواء اور برج سرطان کے مدار پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس لیے سورج اور زمین کی گردش سے بیت اللہ براہ راست مستفید ہوتا ہے۔