سوڈانی ” اینکر” نے مہر کیلئے سعودی تاجر کی 25 لاکھ ڈالر اور بنگلے کی پیشکش ٹھکرادی
ریاض (ملت آن لائن) معروف سوڈانی ٹی وی اینکر ” لوشی ” سے شادی کے خواہشمند سعودی نے 25 ملین ڈالر اور ریاض میں وسیع و عریض بنگلہ مہر کی پیشکش ٹھکرادی ۔ تفصیلات کے مطابق عرب کی “عاجل ویب نیوزٗ کے مطابق سوڈان سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اینکر نے جسے عرف عام میں لوشی کے لقب سے جانا جاتا ہے سعودی تاجر کی جانب سے نشر ہونے والی خبر پر صرف ” مجھے منظور ہے” کے ٹویٹ پر اکتفاء کیا۔اس حوالے سے ٹویٹر پر لوگوں نے اسے سراہا جبکہ بعض نے مخالفت میں ٹویٹ کیا۔ سوڈانی ٹی وی اینکر کا نمبر لاؤاور انعام پاؤ، سعودی شہری کی پیشکش ایک شخص کا کہنا تھا کہ “لوشی “کا ٹویٹ اسکا واضح جواب ہے جو اقرار میں ہے۔ ٹویٹر پر جاری بحث کا جواب دیتے ہوئے لوشی نے ایک بار پھر اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے سوڈانی ہونے پر فخر ہے ، یہ میرے لئے کافی ہے کہ میں افریقہ کی بیٹی ہوں ، میرا شوہر سوڈانی ہی ہو گا ـ”۔ لوشی کی اس وضاحت کے بعد سوڈان کے اخبار کا کہنا ہے کہ سوید الجاسر نامی سعودی تاجر نے لوشی سے شادی کیلئے بطور مہر 25 ملین ڈالر اور ریاض میں بنگلے کی آفر کی ہے۔ کیمرہ مین نے خاتون اینکر کی شرمناک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی لوشی کی جانب سے ٹویٹ پر وضاحت کے بعد سعودی تاجر نے اس شخص کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے جو اسے لوشی کا موبائل نمبر لاکر دے گا۔ سوشل میڈیا پر سعودی تاجر نے اپنے بارے میں لکھا ہے کہ وہ ارب پتی ہے اس کا سرمایہ 150 ملین ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ بے شمار گاڑیاں اور ریاض کے وسط میں متعدد عمارتوں کا مالک ہے۔ عرب خاتون اینکر نے ٹی وی پروگرام میں بال کاٹ لئے