سوڈانی ٹی وی اینکر کا نمبر لاؤاور انعام پاؤ، سعودی شہری کی پیشکش
ریاض (ملت آن لائن) سعودی عرب کے سرمایہ کار اپنی شاہ خرچیوں کی وجہ سے تو جانے ہی جاتے ہیں مگر ان کی پہچان شادیوں کی پیشکشوں کے حوالےسے بھی دنیا بھر میں ہے ، دنیا کی بہترین ٹاپ ماڈلز اداکاراؤں کو شادیوں کی پیشکشیں کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ۔لیکن حالیہ دنوں میں سعودی شہری کی پیشکش نے حیران کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا ارب پتی شہری سوڈانی انائونسر پر فریفتہ ہو گیاہے اور اسکو شادی کی پیشکش بھی کر دی ہے ۔ لیکن موصوف اس حد تک ہی نہیں گیا بلکہ سوڈانی انائونسر “لوشی ” کا پرسنل فون نمبر لا کر دینے والے کو بھی لاکھوں کا انعام دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ سعودی شہری نے شادی کیلئے مہر کے طور پر 25 ملین ڈالر کی پیشکش کردی۔
اس خبر کو بھی پڑھیے….چوبیس قیراط سونے سے سجی آئسکریم کون
نیویارک(ملت آن لائن)سونے کے سپرے سے سجی اس مزیدار کون کی قیمت پاکستانی روپوں میں 1667 روپے بنتی ہے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک آئسکریم شاپ نے اپنی نئی آئسکریم رینج متعارف کروائی ہے جسے چوبیس قیراط سونے سے سجایا گیا ہے۔ کون کے بسکٹ پر بھی چوبیس قیراط گولڈ ڈسٹ کا سپرے کیا جاتا ہے ۔ گولڈ آئسکریم کون نامی اس مزیدار آئسکریم کی قیمت صرف 14.95ڈالر یعنی 1667.6 پاکستانی روپے ہے ۔ تو جناب اگر ٹھنڈی میٹھی سونے سے سجی مزیدار آئسکریم کھانی ہے تو کیلیفورنیا پہنچ جائیں اور سونے کے زیورات پہننے کی شوقین خواتین تو اب آئسکریم بھی سونے سے سجی کھا سکتی ہیں۔