خبرنامہ

سوڈان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

جدہ : (ملت+اے پی پی) سعودی عرب اور سوڈان کی مشترکہ بحری مشقیں شروع ہو گئیں۔فلک ٹو نامی مشقیں 7 دن تک جار رہیں گی۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ساحلی شہر جدہ کے شاہ فیصل بحری اڈے پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی بحریہ کے نائب سربراہ ایڈمرل سعید الزہرانی نے مہمان سوڈانی فوجی دستوں کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ ان مشقوں سے دونوں برادری اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔