سوڈان میں 2 سروں والے بچے کی پیدائش
خرطوم: (ملت آن لائن) سوڈان میں 2 سروں والے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا ہے۔
سوڈان کی النیل الابیض ریاست کے کوسٹی شہر میں 2 سروں والے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا۔ بچے کا دل ایک ہی ہے مگر اس کےسر 2 ہیں۔ بچہ سوڈان کے دارلحکومت خرطوم کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بچے کے علاج پر مامور ہے، تاہم ڈاکٹروں نے بچے کی زندگی بچانے کے لیے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ سوڈان میں 2 سروں والے بچے کی پیدائش اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔