خبرنامہ

‘سٹنٹ کی خاطر بچوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی’

‘سٹنٹ کی خاطر بچوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی’
لاہور:(ملت آن لائن) بھارت میں نہر پر بنے پل پر کھڑے بچوں نے تیز رفتار ٹرین کے سامنے آ کر اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔ دنیا میں کئی افراد سٹنٹ دکھانے کے چکر میں اپنی جانوں سے کھیل جاتے ہیں، تو کئی سیلفی بخار میں مبتلا ہو کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک خوفناک واقعہ بھارت میں بھی رونما ہوا جب کچھ بچوں کو سٹنٹ دکھانے کی سوجھی تو وہ نہر کے اوپر واقع ریل برج پر جا پہنچے، اور طے کیا کہ جیسے ہی ٹرین آئے گی تو وہ نہر میں چھلانگ لگا دیں گے۔تاہم مسافروں سے بھری تیز رفتار ٹرین تیزی سے ان کے سامنے سے گزری تو یہ بچے بامشکل ہی اپنی جان بچا پائے اور نہر میں کود گئے۔ بچوں کی اس خطرناک ویڈیو کے بعد ایک بحث شروع ہو گئی کہ ان بچوں نے ایسا کیوں کیا، اور اپنی جان کو خطرے میں کیوں ڈالا۔ ان میں سے ایک بچے کا کہنا تھا کہ وہ صرف انٹرٹینمنٹ کی خاطر یہ کرتے ہیں، یا ان سٹنٹس کیلئے شرط لگاتے ہیں۔