خبرنامہ

سپین میں کلر میراتھن ،سینکڑوں افراد کی شرکت

سپین میں کلر میراتھن ،سینکڑوں افراد کی شرکت

بارسلونا(ملت آن لائن) خوشگوار اور صحتمند زندگی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے سپین میں کلر میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک سینکڑوں افراد نے دوڑتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو قوس و قزح کے دلکش رنگوں میں جی بھر کر نہلایا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔موٹرل میں ہونے والی ریس کے دوران شرکا نے ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر اپنے غم بھلانے کی کوشش کی سپین کے ٹاؤن موٹرل کے مشہور پارک میں رنگوں کی بہار چھائی رہی اورسینکڑوں افراد نے اس رنگا رنگ کلر میراتھن میں دوڑتے ہوئے نہ صرف رنگوں کو ایک دوسرے پر پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کی بلکہ اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی فلاحی مقاصد میں استعمال کرنے کے بھی عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مارچنگ بینڈز اور ڈانسنگ مقابلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔