خبرنامہ

شارجہ :طالبعلموں نے دنیا کی سب سے بڑی انسانی کشتی بنا لی

شارجہ :طالبعلموں نے دنیا کی سب سے بڑی انسانی کشتی بنا لی

شارجہ (ملت آن لائن) یوں تو آپ نے سمندر پر چلتی کشتیاں دیکھی ہی ہوں گی لیکن جناب انسانی کشتی شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔ تصویر میں نظر آنے والے ان ہزاروں بچوں کو ہی دیکھ لیں جو انسانی کشتی بنانے کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں اور ٹیم ورک کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے نا صرف دنیا کی سب سے بڑی کشتی بنا ڈالی بلکہ گنیز ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔انسانی کشتی بنانے کیلئے سکول کے چار ہزار آٹھ سو طالبعلموں نے حصہ لیا اور گینز بک میں اپنا نام رجسٹرڈ کروا لیا شارجہ میں ایک سکول کے طالبعلم سفید، لال، سبز اور سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کئے ایک ساتھ جمع ہوئے اور 4 ہزار 8 سو 82 بچوں نے مل کر انسانی کشتی بنانے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکا میں خصوصی خلانورد گڑیا متعارف

امریکا (ملت آن لائن) بچیوں کے لیے گڑیا بنانے والی امریکی کمپنی نے سال 2018 کے لیے خصوصی خلانورد گڑیا متعارف کروادی۔ 11 برس کی چلیئن-امریکن لڑکی لوسیانا ویگا نامی گڑیا نے سب کو متاثر کردیا ہے، جو مریخ پر جانا چاہتی ہے۔ ‘امریکن گرلز’ نامی کمپنی 6 سے 12 سال کی عمر کی بچیوں کے لیے 18 انچ قد کی حامل گڑیائیں تیار کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لوسیانا کا کردار یہ سوچ کر تخلیق کیا گیا ہے کہ چھوٹی بچیوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں دلچسپی کو فروغ دیا جاسکے۔ کمپنی کے مطابق بچیاں اس سے ناکامی کے باوجود ڈٹے رہنے کا سبق سیکھیں گی اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ امریکی کمپنی نے لوسیانا ویگا کو رواں برس 2018 کی خصوصی ایسٹرونوٹ (خلانورد) گڑیا قرار دیا ہے۔ اس گڑیا کو خلانوردوں کا مخصوص لباس پہنایا گیا ہے جس کے ساتھ روبوٹک پروجیکٹ کا سامان بھی ہوگا، یہ گڑیا ان روبوٹک پروجیکٹس پر کام کرنے کے بھی قابل ہوگی۔ کمہپنی کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف بچیوں کے لیے متاثر کن ہے بلکہ ان تمام افراد کے لیے بھی ایک مثال ہے کہ لڑکیاں بھی ہر شعبے میں اپنا مقام بنا سکتی ہیں۔