شارجہ۔ (ملت+اے پی پی) شارجہ کے رہائشی اپارٹمنٹوں کے کرایوں میں 10سے16فیصد کمی ہوگئی۔ رواں سال کے گزشتہ 8ماہ کے دوران کرایوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔غیر منقولہ جائیداد کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی رسد میں اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں شارجہ میں رہائش پذیر افراد کی بڑی تعداد میں دبئی اور عجمان منتقلی ہوئی ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ کرایوں میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں مصنوعی اضافہ ختم ہوجائے گا۔