خبرنامہ

شام، شمالی قصبے میں کار بم دھماکا، ترک فوجی ہلاک

انقرہ : (ملت+اے پی پی) شمالی شام کے قصبے الباب میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں ایک ترک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ انقرہ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ترک فوج کے ایک بیان کے مطابق اس بم دھماکے سے قبل اتوار کو ہونے والے جھڑپوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے گیارہ عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ بیان کے مطابق ان جھڑپوں سے قبل ترک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے الباب کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کر کے اس گروہ کے 52 اہداف کو تباہ بھی کر دیا۔ یہ حملے چار ماہ سے جاری اس آپریشن فرات ڈھال کا حصہ تھے، جس کے تحت داعش اور کرد جنگجوؤں کی ایک ملیشیا کو شام کے ترکی کے ساتھ سرحدی علاقوں سے نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔