خبرنامہ

شامی آرمی چیف کی اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی

شام:(ملت+اے پی پی) کے فوجی ایئربیس پر اسرائیل کی جانب سے راکٹ حملہ پر شامی فوج کے سربراہ نے اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی ۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے قریب شامی فوج کے فضائی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا حملے سے علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا اور آگ بھڑک اٹھی۔ شامی آرمی چیف نے اسرائیل کو حملے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔