خبرنامہ

شامی اپوزیشن کے 13 گروپوں کو مذاکرات میں شامل کرنے کا فیصلہ

دمشق: (ملت+اے پی پی) شام میں ترکی، روس اور ایران کے اشتراک سے طے پائے جانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد اب دنیا بھر کی نظریں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے مذاکرات پر مرکوز ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آستانہ مذاکرات میں شامی اپوزیشن کے 13 دھڑوں کوشریک کیا جائے گا۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں بشار الاسد کے ساتھ جنگ بندی پر متفق ہونے والے 13 اپوزیشن گروپوں کو 16 جنوری 2017ء کو ہونے والے مذاکرات میں شریک کیا جائے گا۔ادھر شامی اپوزیشن کے ایک درجن گروپوں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی تصدیق کی گئی ہے کہ آستانہ میں ہونے والے امن مذاکرات میں ان کا ایک نمائندہ گروپ شرکت کرے گا۔