خبرنامہ

شامی باغیوں کی امداد جاری رکھیں گے، قطری وزیر خارجہ

دوحہ: (ملت+اے پی پی) قطرکے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام کے بارے میں پالیسی تبدیل کردیتے ہیں تو ان کا ملک اس کے باوجود شامی باغیوں کی حمایت جاری رکھے گا اور انھیں اسلحہ مہیا کرتا رہے گا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شامی باغیوں کو مزید فوجی امداد کی ضرورت ہے اور انھیں طیارہ شکن ہتھیار مہیا کرنے کے لیے اجتماعی طور پر فیصلہ کریں گے۔قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اکیلے ہی باغیوں کی حمایت جاری نہیں رکھے گا بلکہ دوسرے ممالک سے مل کر شامی باغیوں کو شامی اور روسی طیاروں سے تحفظ کے لیے کندھے پر رکھ چلائے جانے والے میزائل مہیا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شامی باغیوں کے لیے ہماری امداد جاری رہے گی اور ہم اس کو روکنے نہیں جا رہے ہیں۔