خبرنامہ

شامی جنگ میں 3 لاکھ 12 ہزار شامی مارے گئے، 16 ہزار بچے بھی شامل، رپورٹ جاری

دمشق (ملت + آئی این پی) انسانی حقوق کی تنظیم نے شام سے جاری خانہ جنگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق مارچ 2011سے جاری خونریز جنگ میں 3 لاکھ 12 ہزار شامی مارے گئے، جن میں 16 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔شام سے جاری خانہ جنگی سے متلعق انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق شام کے اڑتالیس لاکھ شہری پناہ گزینی اختیارکرنے پرمجبور ہوئے، جبکہ سڑسٹھ لاکھ افراد کو آبائی علاقے چھوڑکرجاناپڑا۔رپورٹ کے مطابق ستائیس لاکھ شامیوں نے ترکی میں پناہ گزینی اختیارکی، دس لاکھ افراد نے لبنان میں، جبکہ ساڑھے چھ لاکھ افراد نے اردن میں پناہ لی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خانہ جنگی کے سبب شام کی معیشت تین عشرے پہلے کی سی حالت پرلوٹ گئی ہے، ریونیوختم ہوگیا ہے اور زیادہ ترانفراسٹرکچرتباہ ہوگیا ہے۔