خبرنامہ

شامی خانہ جنگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی

دمشق: (ملت+اے پی پی) شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ مارچ 2011ء میں شروع ہونے والی شامی خانہ جنگی اب تک 3 لاکھ 12 سے زائد انسانوں کی جان لے چکی ہے۔ آبزرویٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان ہلاک ہونے والوں میں 90 ہزار سے زائد عام شہری تھے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں قائم اس تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پانچ سال سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ کے دوران 16 ہزار سے زائد بچے ،53 ہزار باغی جبکہ 1 لاکھ 10ہزار شامی فورسز یا ان کے حامی جنگجو ہلاک ہوئے۔ آبزرویٹری کے مطابق 55 ہزار سے زائد جنگجو بھی اس خانہ جنگی کا شکار ہوئے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق القاعدہ سے منسلک فتح الشام گروپ سے تھا۔