خبرنامہ

شامی دستے پالمیرا میں داخل ہو گئے، سیریئن آبزرویٹری

دمشق (ملت + اے پی پی) شامی دستے جمعرات کوداعش کے زیر قبضہ تاریخی شہر پالمیرا میں داخل ہو گئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق صدر اسد کی حامی ملکی فوج پالمیرا کے مغرب سے اس شہر کے اندر تک پہنچ گئی۔ اس موقع پر شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ شامی فوج نے گزشتہ برس اس شہر سے داعش کو نکال دیا تھا تاہم دسمبر میں یہ دہشت گرد تنظیم ایک بار پھر پالمیرا کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ پالمیرا کو 1980ء سے عالمی ثقافتی ورثے کی حیثیت حاصل ہے۔ داعش نے پہلی مرتبہ مئی 2015ء میں اس شہر پر قبضہ کیا تھا۔