خبرنامہ

شامی شخصیات پر امریکی پابندیاں

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکا نے شام کے کئی اداروں اور اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے ادارے کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی سخت ترین انداز میں مذمت کرتے ہوئے یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان پابندیاں کے زمرے میں شامی فضائیہ، فضائی دفاعی ادارے، بری فوج، نیوی اور محافظین انقلاب کے ساتھ ساتھ تکنیکی شعبے میں صنعتی ترقی کی تنظیم سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور عہدے دار بھی شامل ہیں۔ امریکی شہری ان اداروں کے ساتھ کسی بھی طرح کا لین دین نہیں کر سکے گا اور امریکا میں ان کے اثاثے بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔