خبرنامہ

شامی فوج پالمیرا میں نصب بارودی سرنگوں کے خاتمے میں مصروف

دمشق (ملت + اے پی پی) شامی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ تاریخی شہر پالمیرا کو شدت پسند تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑانے کے بعد ان کے فوجی دستے علاقے میں نصب بارودی سرنگیں ختم کرنے میں مصروف ہیں۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے شہر میں بڑے پیمانے پر بارودی مواد اور بارودی سرنگیں نصب کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ختم کرنے میں طویل وقت لگ سکتا ہے۔ گزشتہ رات شامی افواج نے اعلان کیا تھا کہ روسی فضائیہ کی بمباری اور فوجی کارروائی کے بعد داعش کے جنگجو پسپا ہو چکے ہیں اور سرکاری فوج نے شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔