خبرنامہ

شام اور عراق میں فضائی حملے، دس ماہ کے دوران 64 شہری ہلاک ہوئے

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکی فوج نے شام اور عراق میں فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کی تفصیلات جاری کی ہے۔ امریکی فوج کے مطابق حملوں میں 64 شہری ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے۔ یہ ہلاکتیں گذشتہ دس ماہ میں ہونے والے 24 امریکی فضائی کارروائیوں میں ہوئی ہیں جبکہ 2014 سے جاری امریکی فضائی حملوں میں اب تک 119 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔