خبرنامہ

شام جنگ بندی کی خلاف ورزی :ترکی کا ایران کو انتباہ

ترکی:(ملت+اے پی پی) نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پشت پناہی سے باز رہے۔ ایک انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں امن کی کوششوں کے لیےخطرہ ہیں، ایران وہاں موجود ملیشیا اور شامی حکومت کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے باز رکھنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالے۔ ترک وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پابندیاں لگانے پر غور کر رہے ہیں۔