خبرنامہ

شام: داعش کے حملے میں14 فوجی جاں بحق

شام:(ملت+اے پی پی) میں ترک فوج پر داعش کے حملے میں 14ترک فوجی ہلاک اور 33زخمی ہوگئے ہیں۔ شام میں داعش کے زیر قبضہ قصبے الباب میں ہونے والی لڑائی میں آخری خبر آنے تک14 ترک فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس خونریز جنگ میں اب تک138 داعشی دہشت گرد بھی مارے جاچکے ہیں۔