خبرنامہ

شام مخالفین پر روسی وزیر خارجہ کی نکتہ چینی

ماسکو (ملت + اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ نے آستانہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے شام مخالفین پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام مخالفین کی جانب سے آستانہ مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات غیر منطقی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کو واضح کرنے کے لیے روسی وزارت دفاع کے عہدیداروں کے ساتھ شام کی موجودہ صورتحال پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں پہلے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔