خبرنامہ

شام میں ابھی معمول پر نہیں آئے، جرمن وزیر خارجہ

برلن: (ملت+آئی این پی )جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے شام میں فائر بندی معاہدہ نافذالعمل ہونے کے باوجود وہاں پائیدار امن کے امکانات کے حوالے سے شک و شبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات کے بغیر اور ان میں اصل متعلقہ فریقوں کی شرکت کے بغیر جھڑپوں کو مستقل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ جرمن اخبار رائنیشے پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا کہ امن کے امکانات کے لیے محض فوجی محاذ آرائی کے خاتمے سے کہیں زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کے مطابق سیاسی مذاکرات کے بغیر اور ان میں اصل متعلقہ فریقوں کی شرکت کے بغیر جھڑپوں کو مستقل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ اس کے باوجود انہوں نے فائر بندی پر کم و بیش جاری عملدرآمد کو امید کی علامت قرار دیا۔