خبرنامہ

شام میں امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں بچے سمیت 16 شہری جاں بحق،متعدد زخمی

دمشق(ملت + آئی این پی) شام میں امریکی سربراہی میں اتحادی ممالک کی فضائیہ کی طرف سے فضائی حملے کے نتیجے میں 16 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں امریکی سربراہی میں اتحادی ممالک کی فضائیہ کی طرف سیبمباری کے نتیجے میں 16 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مرنے ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ شام کے حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق داعش کے مضبوط گڑھ الرقہ کے قریب ایک گاؤ ں میں یہ فضائی حملہ گزشتہ رات کیا گیا۔ یہ گاؤ ں داعش کے جنگجوں کے قبضے میں ہے اور امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز اس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ کرد عرب اتحاد کے ایک ترجمان جیہان شیخ نے سویلین ہلاکتوں کی خبر کی تردید کی ہے۔