خبرنامہ

شام میں امریکی فورسز کے فضائی حملے

دمشق : (ملت+اے پی پی)جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شامی شہر الباب میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر فضائی بم باری کی ہے۔ اس سے قبل ترکی کی جانب سے امریکا پر تنقید کی گئی تھی کہ وہ ترک زمینی فورسز کی مدد کے لیے کافی فضائی کارروائیاں نہیں کر رہا ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ چند دونوں میں چار مرتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں داعش کی پوزیشنوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔