دمشق/واشنگٹن (ملت+آئی این پی) شام میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا سرکردہ رکن ابو الفراج المصری مار اگیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شام کے صوبے ادلب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ میزائل حملے میں گاڑی مکمل طورپرتباہ جب کہ اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت گاڑی میں مصرسے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے سرکردہ رہنما ابو الفراج المصری موجود تھے اورحملے سے وہ ہلاک ہوگئے ہیں تاہم امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ القاعدہ کے ایک ممتاز رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی۔واضح رہے کہ ابوالفراج المصری افغانستان میں کئی برسوں تک انتہائی متحرک رہے تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے شام میں القاعدہ کی مقامی شاخ النصرہ فرنٹ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔