خبرنامہ

شام میں امن جلد بحال ہوگا ، بشار الاسد

دمشق: (ملت+اے پی پی) شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پورے ملک میں امن و استحکام کو بحال کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے اور قومی آشتی کے لئے بھی کوششیں جاری رہیں گی۔لبنان کے ٹیلی ویڑن چینل المیادین کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں ویٹیکن کے سفیر ماریو زیناری سے ملاقات میں کہا کہ دمشق میں ویٹیکن کے سفیر کے موجود رہنے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ پوپ شام پر خاص توجہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے شام کے مختلف علاقوں خاص طور پر حلب میں دہشت گردوں کے خلاف شامی افواج کی شاندار فتوحات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت ملک میں امن و استحکام کو دوبارہ بحال کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے ۔بشاراسد نے کہا کہ قومی آشتی کی کوششیں بدستور جاری رہیں گی ۔