خبرنامہ

شام میں ترک طیاروں کی بمباری سے داعش کے 20 جنگجو ہلاک

انقرہ : (ملت+اے پی پی) ترک جنگی طیاروں کی جانب سے شام کے شمالی حصے میں بمباری کے نتیجے میں داعش کے 20 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے ترک فوج کیحوالہ سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ان حملوں میں اس گروپ کی 7 عمارتوں اور ایک دفاعی پوزیشن کو نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ ترک فوج نے اپنے حامی شامی باغیوں کے ساتھ مل کر اپنی سرحد کے قریبی علاقے سے داعش اور کرد باغیوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے آپریشن کا آغاز رواں برس 24 اگست کو کیا تھا۔