خبرنامہ

شام میں جنگ بندی کے لیے روس اور ترکی متفق

ماسکو : (ملت+اے پی پی) شام میں ہمہ گیر جنگ بندی کی غرض سے روس اور ترکی کے درمیان جامع اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی اور ترک وفود کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کو جلد ہی شام کی حکومت اور شام مخالف گروہوں کو پیش کردیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے جنگ بندی کے نئے منصوبے کا مقصد عارضی جنگ بندی کو ملک بھر میں پھیلانا ہے۔ادھراطلاعات ہیں کہ ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے منگل کے روز دو بار اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف اور ایک بار اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ اس بات چیت میں شام میں ہمہ گیر جنگ بندی کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔