خبرنامہ

شام میں روسی فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ، عملہ محفوظ رہا

دمشق (ملت + اے پی پی) شام کے شہر تدمر میں فوج کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر فائرنگ کے واقعے کے بعد ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔روسی خبر رساں اداروں نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ روز ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران اس پر سوار عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے ہیں اور انہیں حمیمیم فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا ہے۔ادھردوسری جانب شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے مقرب ذرائع ابلاغ اور داعش کی آن لائن نیوز ایجنسی ’اعماق‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس کے فوجی ہیلی کاپٹر کو اس کے جنگجوؤں نے وسطی حمص کے علاقے حویسیس میں ایک راکٹ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا۔خیال رہے کہ حویسیس قصبہ شام کے اللاذقیہ شہر کے جنوب مشرقی حصے میں قائم روسی فوجی اڈے ’حمیمیم‘ سے 200 کلومیٹر دور ہے۔