خبرنامہ

شام میں لڑائی میں پہل کرنے والوں کا تعین کیا جائے، آیت اللہ خامنہ ای

تہران ۔ 27 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ شام میں لڑائی کا آغاز کس نے کیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیسٹو سے تہران میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے حوالے سے ایران کا موقف واضح اور منطقی ہے۔ ایران شامی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ سپریم لیڈر نے الزام عاید کیا کہ بعض ممالک شام میں نظام حکومت تبدیل کرنے پر مْصر ہیں۔ شام میں جنگ ختم کرنے سے قبل اس امر کا تعین ہونا چاہیے کہ آیا لڑائی شروع کس نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور ایران کے درمیان آٹھ سال تک جنگ جاری رہی۔