خبرنامہ

شام میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے حوالے سے اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

نیویارک: (ملت+آئی این پی) اقوام متحدہ نے شام میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے حق میں ایک قرارداد منظور کر لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس عالمی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی عمارت میں ہی ایک دفتر قائم کیا جائے گا، جو شام میں ایسے واقعات کے حوالے سے معلومات اکھٹی کرے گا۔ بعد ازاں ان اطلاعات کو کسی ایسے ادارے کے حوالے کر دیا جائے گا، جو قانونی کارروائی کر سکے۔ اس سے قبل بین الاقوامی برادری اس طرح کے کسی بھی دفتر کے قیام پر متفق نہیں ہو پا رہی تھی۔ شامی خانہ جنگی کے دوران دمشق حکومت اور باغیوں دونوں پرہی انسانیت سوز مظالم کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔