برلن ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ شام میں جاری جنگ میں بعض کارروائیوں جنگی جرائم کے انتہائی قریب تر ہیں۔ جرمن میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنی جماعت کے یوتھ ونگ سے خطاب کے دوران کہا کہ ان کی نگاہ میں اس بابت فیصلہ بین الاقوامی برائے انصاف کو کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات تو ہو رہی ہے، تاہم ماضی میں اس طرح کی بات چیت میں شام میں مستقل جنگ بندی کے حوالے سے پیش رفت نہیں دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شام میں فوری جنگ بندی کر کے سیاسی عمل کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔