خبرنامہ

شام : نامعلوم طیارے کاحملہ،10بچوں سمیت 22 ہلاک

شام: (ملت+اے پی پی) کے مشرقی علاقے میں نامعلوم طیارے کے حملے میں 10بچوں سمیت 22شہری ہلاک ہوگئے۔ بیروت میں مانیٹر گروپ سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کاکہنا ہے کہ ہنجا نامی یہ گاؤں داعش کے زیر قبضہ ہے، یہ گاؤں تیل کی دولت سے مالامال صوبہ دیرایزر میں واقع ہے ۔ بیروت میں مانیٹر گروپ کے مطابق حملے میں دو خاندانوں کے افراد مارے گئے ہیں،اس علاقے پر امریکا کی قیادت میں اتحادی افواج عموماً حملے کرتی رہتی ہیں ۔