خبرنامہ

شام کی روسی فضائیہ سے مزید قیام کی درخواست

دمشق: (ملت+اے پی پی) شام کے چیف آف آرمی سٹاف نے اپنے ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں روسی فضائیہ کی مدد جاری رہنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے چیف آرمی سٹاف علی عبداللہ ایوب نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں روسی فضائیہ کی جانب سے شام کی مسلح افواج کی حمایت کی اہمیت اور اس جنگ میں کامیابی کے بعد بھی اس تعاون کو مضبوط بنائے جانے پر تاکید کی ہے۔علی عبداللہ ایوب نے یہ بات روسی بحری بیڑے کی مدت تعیناتی کے اختتام کی مناسبت سے خطابکے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ شامی اور روسی فوج کے درمیان مضبوط تعلقات کی بنیاد صداقت و تعاون اور انسانی و اخلاقی اقدار کے دفاع پر استوار ہے۔