خبرنامہ

شام کے ساحلی شہر طرطوس میں 2 خودکش بم دھماکے

دمشق: (ملت+آئی این پی )شام کے ساحلی شہر طرطوس میں 2 خودکش بم دھماکوں میں2 سکیورٹی افسر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقشام کے ساحلی شہر طرطوس میں 2 خودکش بم دھماکوں میں2 سکیورٹی افسر مارے گئے ۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے ان بم دھماکوں کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ رات طرطوس میں لوگ نئے سال کی خوشیاں منا رہے تھے۔اس دوران دو مشتبہ افراد گشت پر مامور دو افسروں کے نزدیک آئے اور انھوں نے اپنی بارود بھری جیکٹوں کو خود کش دھماکوں سے اڑا دیا جس سے دونوں حملہ آور اور دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔