دمشق ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) شامی فوج نے عزیز جرابلس علاقے میں داعش کے لیے اہم علامتی حیثیت کے حامل دابوک گاؤں کے جوار میں کارروائی شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک توپ بردار دستے اور اتحادی فضائی قوتیں حلب کے شمال میں واقع داعش کے زیر کنٹرول دابوک دیہات پر حملے کر رہی ہیں۔ مخالفین کو اتحادی قوتیں بھی وقتاً فوقتاً تعاون فراہم کر رہی ہیں۔