خبرنامہ

شاہ سلمان کا اشرف غنی کو ٹیلی فون

کابل؛ (ملت+اے پی پی) سعودی عرب کے فرمان رواء اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے افغانستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی جس میں متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوگئے تھے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے یہ واقعات اسلامی اقدار اوراصولوں کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے ان واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اورافغان حکومت اورعوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔