خبرنامہ

شاہ سلمان کی جانب سے یمن کے مرکزی بنک کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد

ریاض۔(ملت+اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے مرکزی بنک کو مالی بحران سے بچانے کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک کو امداد فراہم کرنے کا مقصد یمنی کرنسی کی قدر میں کمی کو روکنا اور بنک کو مالی بحران سے بچانا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک کیلئے یہ پہلی امداد نہیں بلکہ یمنی عوام کو درپیش اقتصادی بوجھ کم کرنے کیلئے سعودی عرب یمن کے مرکزی بنک کو 3 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرچکا ہے۔