خبرنامہ

شمالی امریکا میں زبردست سردی ،نیاگرا آبشار کا پانی جم گیا

شمالی امریکا میں زبردست سردی ،نیاگرا آبشار کا پانی جم گیا

نیویارک (ملت آن لائن) شمالی امریکا میں خون جما دینے والی سردی پڑی تو زبردست نظارے بن گئے، نیاگرا فال کا برف سے ڈھکا دلفریب حسن دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچی، نیویارک میں فواروں کا پانی بھی جم گیا۔ برفانی موسم سے نیاگرا آبشار کا حسن دوبالا ہوگیا، شدید سردی کی وجہ سے جمی آبشار کا نظارہ کسی شاعر کے شعر اور مصور کے شاہکار سے بڑھ کر خوبصورت ہے۔ آبشار پر جمی ہوئی برف اور بیچ میں بہتا پانی دلچسپ نظارے نے شائقین کو مبہوت کر دیا۔ قدرت کا دلفریب شاہکار دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح نیاگرا کا رخ کر رہے ہیں اور سرد موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ادھر نیویارک میں درجہ حرارت منفی ہونے سے فواروں کا پانی جم گیا۔

………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…چین میں جمے ہوئے دریا پر آئس میراتھن کا انعقاد

شنگھائی (ملت آن لائن) منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ والے ماحول میں دو ہزار افراد نے ہیلونگ جیانگ میں جمے ہوئے دریا پر 3 گھنٹے ،52 منٹ میں میراتھن مکمل کی چین میں جاری شدید سردی میں دریا جم چکے ہیں ایسے میں منچلوں نے جمے ہوئے دریا پر آئس میراتھن کا انعقاد کیا جس میں دو ہزار شرکا نے حصہ لیا۔ چینی صوبے ہیلونگ جیانگ میں منفی 15 ڈگری میں منعقدہ اس آئس میراتھن میں دنیا بھر سے ہزاروں ایتھلیٹس شرکت کیلئے پہنچے اور جمے ہوئے دریا کی برفیلی سطح پر جیت کیلئے دوڑ لگائی۔ چین سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ نے تین گھنٹے 52 منٹ 13 سیکنڈ میں میراتھن مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے جبکہ خواتین میں یہ مقابلہ چین ہی کی ایتھلیٹ نے جیتا اور مقررہ فاصلہ چار گھنٹے 29 منٹ اور 34 سیکنڈ میں مکمل کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔ صرف یہی نہیں اس کے علاوہ 5 ہزار کلومیٹر کی ایک منی آئس میراتھن بھی منعقد کی گئی جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ رَنرز کو میراتھن میں شریک ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔