خبرنامہ

شمالی یورپ میں نارنجی برف نے سب کو حیران کر دیا

شمالی یورپ میں نارنجی برف نے سب کو حیران کر دیا

صحارا (ملت آن لائن) برف تو سفید ہوتی ہے لیکن شمالی یورپ کے ملکوں میں نارنجی رنگ کی برف نے لوگوں کو حیران کر دیا۔ سکیئنگ کرنے والے افراد نے ان غیر معمولی مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شمالی یورپی ممالک کے پہاڑ سفید کے بجائے نارنجی ہو گئے اور یہ رنگ انہیں دیا برف نے جس کا رنگ ریت کی آمیزش سے تبدیل ہو گیا۔صحرا صحارا سے آنے والے ریت کے طوفان کی وجہ سے برف اور پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا تھا
صحرا صحارا سے آنے والے ریت کے طوفان کی وجہ سے برف اور پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا تھا یہ منظر روس، بلغاریہ، یوکرین اور رومانیہ سمیت شمالی یورپ کے ملکوں میں دکھائی دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افریقہ کے صحرا صحارا سے آنے والے ریت کے طوفان کی برف اور پانی میں آمیزش سے برف کا رنگ بدل گیا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب یہ مناظر ہر پانچ سال کے بعد دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن اس مرتبہ برف میں ریت کی آمیزش پہلے سے زیادہ ہے۔