خبرنامہ

شوارمہ خرید کر نہ دینے پر مصری خاتون نے طلاق کا دعویٰ دائر کر دیا

شوارمہ خرید کر نہ دینے پر مصری خاتون نے طلاق کا دعویٰ دائر کر دیا

قاہرہ (ملت آن لائن) مصری خاتون نے شوارمہ خرید کر نہ دینے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شادی سے پہلے ملاقاتوں میں خاتون کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس کا ہونے والا شوہر اتنا کنجوس ہے ورنہ وہ کبھی اس سے شادی کا فیصلہ نہین کرتی۔ سمیحہ نامی اس خاتون نے بتایا کہ شادی کے کچھ روز بعد وہ دونوں باہر گھومنے کیلئے گئے تھے ، اسی دوران اس نے بھوک لگنے پر اپنے شوہر سے شوارمہ کھانے کا مطالبہ کیا ۔ اسے امید تھی کہ اس کا شوہر اسے فوراً شوارما خرید کر لے دے گا لیکن اسے یہ جان کر شدید حیرت اور دکھ ہوا کہ اس کے شوہر نے شوارما خریدنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ اس نے ابھی کچھ دیر پہلے اسے جوس پلایا ہے وہ مزید فضول خرچی نہیں کرسکتا۔ سمیحہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اسے اچھی طرح اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتی اس لئے اس نے فوری طور پر عدالت میں طلاق کا کیس دائر کر دیا۔ دونوں کی شادی کو ابھی صرف 40 روز ہوئے تھے اور دونوں میں طلاق کیلئے کشمکش کا آغاز ہوگیا۔
…………………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…قدیم عمارت دھماکہ خیز مواد سے سیکنڈز میں زمین بوس

لاہور(ملت آن لائن) عراق میں 45 سال قدیم عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کردیا گیا۔ ایک طرف توعمارتیں کھڑی کرنے اور پُل تعمیر کرنے میں مہینوں حتیٰ کہ برسوں لگ جاتے ہیں لیکن وہیں انہیں گرانے کیلئے صرف چند سیکنڈ اور ایک بٹن دبانا ہی کافی ہوتا ہے ۔ ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ دنوں عراقی شہر سلیمانیہ میں بھی دیکھنے کو ملا جب 1970 کی دہائی میں قائم ہونیوالی ایک عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کر دیا گیا۔ گودام کے طور پر استعمال کی جانیوالی اس عمارت کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ اس نظارے کو دیکھنے کیلئے کچھ ہی دور موجود تھے۔ واضح رہے کہ گرائی جانیوالی عمارت کی جگہ ایک نیا پراجیکٹ تعمیر کیا جائیگا۔