خبرنامہ

شاپنگ سینٹر میں شوہروں کےلیے دڑبے

شنگھائی(ملت آن لائن)چین کے ایک شاپنگ سینٹر نے شوہروں کے ساتھ آنے والی خریدار خواتین کےلیے ایک مضحکہ خیز سہولت پیش کی ہے جس کے بارے میں پاکستانی شاپنگ سینٹروں اور سپر اسٹورز کو بھی ضرور سوچنا چاہیے۔

چینی ویب سائٹ ’’دی پیپر‘‘ کے مطابق شنگھائی میں واقع ’’گلوبل ہاربر شاپنگ سینٹر‘‘ کے ایک گوشے میں شوہروں کےلیے ’’آرام کمرے‘‘ بنائے گئے ہیں جہاں چھوٹے چھوٹے دڑبے ہیں۔ خریداری کےلیے آنے والی خواتین چاہیں تو اپنے شوہروں کو کچھ دیر کےلیے ان دڑبوں میں چھوڑ کر جاسکتی ہیں اور خریداری مکمل کرنے کے بعد انہیں واپس لے سکتی ہیں۔

شاپنگ سینٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اکثر خواتین خریداری میں بہت زیادہ وقت لگاتی ہیں اور شوہر عموماً اس پورے وقت میں ان کے ساتھ چلتے پھرتے بور ہوجاتے ہیں جنہیں کوفت سے بچائے کےلیے ان آرام کمروں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ شوہر ان آرام کمروں میں ایک کرسی پر بیٹھ کر مزے سے پرانے زمانے کے ویڈیو گیمز کھیل سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو قیلولہ بھی فرما سکتے ہیں۔