خبرنامہ

شہزادہ سلمان کی دو شامی بچوں کو ترکی سے لانے کی ہدایت

ریاض: (ملت+اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے دو شامی بچوں کو علاج کے لیے ترکی سے مملکت منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ذرائع کے مطابق عمار مصطفیٰ اور احمد ماجد کو ترکی کے شہر الریحانیہ سے الریاض کے پرنس سلطان میڈیکل ملٹری سِٹی لایا جائے گا۔یاد رہے کہ یہ دونوں بچے اپنے گھروں پر فضائی بم باری کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان کے خاندانوں کے تمام افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔