خبرنامہ

شہزادہ ہیری کی منگیتر کا ملکہ الزبتھ کے لیے انوکھا تحفہ

شہزادہ ہیری کی

شہزادہ ہیری کی منگیتر کا ملکہ الزبتھ کے لیے انوکھا تحفہ

لاہور: (ملت آن لائن)شہزادہ ہیری کی منگیتر کا ملکہ الزبتھ کے لیے انوکھا تحفہ، برطانیہ میں شاہی خاندان کے رسم و رواج میں انوکھے پن نے قدم رکھ دیا ہے اور وہ بھی ایک ایسی شخصیت کی جانب سے جو ابھی اس خاندان کا حصّہ بننے کے راستے پر موجود ہے۔ ڈیلی میل سمیت برطانوی اخبارات کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر امریکی خاتون فن کار میگن میرکل نے برطانوی ملکہ الزبتھ کو تحفے کے طور پر ایک گانے والا “ہیمسٹر” (چُوہا) کھلونا پیش کیا جس پر ملکہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئیں۔ ملکہ الزبتھ نے 36 سالہ سانولی سلونی میگن کے تحفے کو سراہا اور کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ میرے کتوں کے لیے ایک اچھا ساتھی ثابت ہو گا یاد رہے کہ شاہی خاندان سال گرہ کے موقع پر عادتا ایک دوسرے کے لیے غیر روایتی اور کم قیمت تحائف خریدتا ہے۔ اس لیے کہ خاندان کے تمام ہی افراد کے پاس قیمتی اشیاء موجود ہیں اور انہیں اس نوعیت کی اشیاء کی مزید ضرورت نہیں۔