خبرنامہ

صدارتی نظام کسی دوسرے ملک کے نظام سے مشابہہ نہیں: ترک صدر

انقرہ (ملت + آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کسی دوسرے ملک کے نظام سے مشابہہ نہیں،نیا صدارتی نظام ملک میں یکجہتی، مساوات، بھائی چارے کا تحفظ کرتے ہوئے اہداف کے حصول کے معاملے میں جدوجہد کو تقویت بخشے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے ضلع آکسرائے کے 15 جولائی قومی ارادہ اسکوائر میں متعلقہ عمارتوں کے اجتماعی افتتاح کے موقع پر آئینی ترمیم بل کی منظوری کے بعد اس حوالے سے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ نیا نظام دیگر ملکوں کی مثالوں سے ہٹ کر ہے ۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ نیا نظام ترک طرز کا صدارتی حکومتی نظام ہو گا، یہ نظام ملک میں یکجہتی، مساوات، بھائی چارے کا تحفظ کرتے ہوئے اہداف کے حصول کے معاملے میں جدوجہد کو تقویت بخشے گا۔ اردگان نے بتایا کہ ترکی انتظامیہ نظام میں تبدیلی کی راہ میں ایک اہم موڑ تک آن پہنچا ہے۔ میں نے آج یہاں آنے سے قبل بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے ساتھ ہی ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ انشااللہ میرے عزیز ہم وطن بیلٹ بکسوں کا رخ کر یں گے۔افتتاح کی جانے والی تنصیب کے آکسرائے کے مکینوں کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کرنے والے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ریفرنڈم کا موضوع چھیڑتے ہوئے کہا کہ ترکی اپنے سر پر پڑنے والے بوجھ کو ہٹا دے گا، صدارتی نظام ثابت قدمی سے آگے بڑھے گا۔