خبرنامہ

صنف نازک ہر گز نازک نہیں : ڈینش تحقیق

صنف نازک

صنف نازک ہر گز نازک نہیں : ڈینش تحقیق

لاہور : (ملت آن لائن) سالوں قبل کہی اس بات کی تصدیق حال ہی میں یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک نے سائنسی بنیادوں پرکرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں خراب حالات، المیوں اور وباؤں کابہتر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔تحقیق میں قحط، غلامی اور وبائی امراض کے متعدد کیس کے مطالعے کے بعد محقق اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دنیا میں کوئی وبا پھیلی ہو یا کہیں قحط پڑا ہو خواتین نے ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسی لیے مردوں کے مقابلے میں ان میں شرح اموات ہمیشہ کم رہی ہے ۔ تحقیق میں آئرلینڈ میں آئے قحط، آئس لینڈ میں پھیلی خسرے کی وبا اور امریکہ کے سیا ہ فام غلاموں سمیت متعدد کیسز پر تحقیق کی گئی جس میں ماہرین نے خواتین کو حیاتیاتی طور پرمضبو ط اعصاب اور بہتر قوت مدافعت کا حامل قرار دیا۔تحقیق کاروں کا مزید کہنا ہے کہ اسی طرح نومولود لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں میں پیدائش کی شرح بہتر ہے جو ثابت کرتی ہے کہ صنف نازک ہر گز نازک نہیں ہے ۔ سابق امریکی خاتون اول ایلینور روزویلٹ نے ایک بار کہا تھا کہ خواتین ٹی بیگ کی طرح ہوتی ہیں جب تک گرم پانی میں نہ ڈالو ان کی طاقت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔