طالب علم کی جانب سے چھٹی کی درخواست گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ڈی جی خان (ملت آن لائن) ج سرکاری سکول کے طالب علم کی جانب سے ہیڈ ماسٹر کے سامنے گانا بنا کر سنائی جانے والی چھٹی کی درخواست کی ویڈیو یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے گوروالا کے سرکاری سکول کے طالب علم کی اساد کے سامنے چھٹی کی درخواست گانے کی طرح سنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ننھے طالب عالم نے ہاتھ باندھے ہوئے چھٹی کی درخواست کو اس طرح پڑھا کہ ’’کوما‘‘ اور’’ فل سٹاپ‘‘ کو بھی نہیں چھوڑا۔ ویڈیو میں بچے کو اس طرح چھٹی کی درخواست سنانے کا عمل لوگوں کو کافی پسند آیا لیکن اکثریت نے ویڈیو پر غصے کا اظہار بھی کیا کہ اساتذہ کو اس طرح بچوں کی تذلیل نہیں کرنی چاہئے۔ پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے بھی اپنے سوشل میڈیا پر اکائونٹ پر اس ویڈیو لنک کو شیئر کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ برائے مہربانی اس بچے کو چھٹی دے دیں۔