عام اشیا اندر سے کیسی دکھائی دیتی ہیں؟
لاہور:(ملت آن لائن)عام اشیا اندر سے کیسی دکھائی دیتی ہیں؟ اس کے لیے ہم دنیا کی انوکھی اور نایاب تصاویر پیش کررہے ہیں جن سے آپ کو روزمرہ اشیا کے اندرون کے بارے میں جاننے میں بہت مدد ملے گی۔ زندگی کی ہنگامہ خیزی اور بھاگ دوڑ میں ہم سوچتے ہی نہیں کہ روزمرہ کی اشیا اور دکھائی دینے والی چیزوں کی ماہیت یا اصلیت کیا ہے۔ مثلاً ایک کریڈٹ کارڈ کے اندر کیا ہوتا ہے یا پھر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کا سب سے اونچا مقام کیسا دکھائی دیتا ہے؛ تو جانیے کہ اشیا کس طرح نظر آتی ہیں دستی بم یا ہینڈ گرنیڈ کے اندر باریک چھرے اور لوہے کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ جب اس کی پن کھینچی جاتی ہے تو اس کے اندر فیوز پھٹتا ہے جو بارود کو جلاتا ہے۔ بارود سے خارج ہونے والی گیسیں اسے پھاڑتی ہیں اور دستی بم کے ٹکڑے دور دور تک پھیل کو دشمن کو زخمی یا ہلاک کرتے ہیں۔ کریڈٹ کارڈ کے اندر دیکھیں تو اس میں ایک چپ اور مقناطیسی پٹی (اسٹرپ) ہوتی ہے۔ بعض کارڈز میں آرایف آئی ڈی ٹیگز بھی ہوتے ہیں۔ ان میں آپ کی معلومات اور اکاؤنٹ کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔ گاڑی اور ٹرک کے ٹائروں پر اوپر تلے سخت ربڑ ہوتا ہے اور اس کے اندر باریک تاروں کا ایک جال ہوتا ہے۔ یہ جال ٹائروں کو ان کی درست شکل میں رکھتا ہے اور کار چلتے دوران ٹائر پر پڑنے والے دباؤ کو بھی جھیلتا ہے۔ سچے موتیوں کو درمیان سے کاٹا جائے تو ان کے اندر خوبصورت خدوخال دکھائی دیں گے۔
قدرت نے ہاتھوں کی صورت میں ہمیں جو نعمت دی ہے وہ لاجواب ہے۔ ہاتھوں کے اندر خون کی نالیوں اور رگوں کا ایک پیچیدہ جال ہوتا ہے۔ یہ ہمارے ہاتھوں کو چلانے، ٹھنڈا گرم محسوس کرنے، پسینہ بہانے اور دیگر امور انجام دینے میں نمایاں کردار ادار کرتا ہے۔ گٹار کے اندر سے لی گئی یہ دلچسپ تصویر کسی بڑے تعمیراتی شاہکار کو ظاہر کررہی ہے۔ آگے کی جانب کھلے حصے میں گٹار کے تار دیکھے جاسکتے ہیں جو سُر بکھیرتے ہیں۔ آسمان کی تاریکی میں رنگا رنگ آتش بازی بہت اچھی لگتی ہے لیکن جب آتش بازی کی رنگارنگ روشنیاں بکھیرنے والے ایک نظام کو اندر سے دیکھا گیا تو وہ کچھ اس طرح دکھائی دیا۔ یہ ہے دنیا کی سب اونچی چوٹی ایورسٹ کا وہ سرا ہے جہاں پہنچ کر کسی بھی کوہ پیما کو اس کی منزل مل جاتی ہے۔ اس تصویر میں ماؤنٹ ایورسٹ کے بلند ترین مقام (سمٹ) کی ایک سیلفی ہے۔ اسے دیکھیے اور محسوس کیجیے کہ ایورسٹ کا بلند ترین مقام کیسا ہوگا۔ نیلگوں سمندروں میں وہیل کسی فوارے کی مانند پانی کی پھوار چھوڑتی نظر آتی ہے جسے وہیل کے سانس لینے کا عمل کہا جاتا ہے۔ دیکھیے اس تصویر میں وہ مقام (بلو ہول) جہاں سے وھیل پانی اوپر پھینکتی ہے۔