خبرنامہ

عجیب اور پراسرار سمندری مخلوق دریافت

کیلیفورنیا کے علاقے Malibu کے Leo Carrillo Beach نامی ساحل سے ایک ایسی عجیب و غریب مخلوق دریافت ہوئی ہے جس کی کوئی واضح شکل بھی موجود نہیں ہے اور نہ ہی سائنسدان اس مخلوق کی حقیقت جان پارہے ہیں-

عام افراد کی دریافت کردہ اس پراسرار مخلوق کی نہ آنکھیں ہیں٬ نہ کوئی چہرہ اور نہ ہی کوئی ہاتھ پاؤں-

جب اسے دریافت کیا گیا تو اس وقت اس مخلوق کا کچھ حصہ ریت میں دھنسا ہوا تھا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید اس کا سر یا پھر دیگر جسمانی اعضاﺀ موجود ہی نہ ہوں-

لوگ اسے دیکھ کر انتہائی حیرت میں مبتلا تھا اور ان کا سوال یہی تھا کہ آخر یہ کیا چیز ہے؟

اس مخلوق کا وزن تقریباً 7 پونڈ جبکہ چوڑائی 5 انچ ہے- اور بظاہر اس کی شناخت ناممکن دکھائی دے رہی ہے-